لاہور (ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نےکہا کہ عمران خان جب جیل جاؤگے تو اتنا روگےجتنا اعظم سواتی بھی نہیں رویاہوگا۔
پرانی انارکلی آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ ملک جن حالات سے دوچار ہے اس کے ذمہ دار سے حساب لینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے سیاست کو نہیں ہر دور میں ریاست کوبچایا، ملک کے مسائل حل کرنےکی کوشش پر نواز شریف کاراستہ روکا گیا۔
