راولپنڈی (ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان راولپنڈی میں جلسے کے لیے لاہور سے روانہ ہو چکے ہیں، ان کا طیارہ دو بجے کے بعد لاہور سے روانہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق طیارہ تین بجے نور خان ایئر بیس پراترے گا۔ اس حوالے سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نور خان ایئر بیس پر بلٹ پروف گاڑی تیار ہے، ہیلی کاپٹر بھی ایئر بیس پر موجود ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان ہیلی کاپٹر پر نور خان ایئر بیس سے جلسہ گاہ پہنچنے گے۔ ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے لیے بارانی یونیورسٹی میں ہیلی پیڈ بنایا گیا ہے۔
اب سے کچھ ہی دیر بعد عمران خان جلسہ گاہ میں پہنچ جائیں گے۔