You are currently viewing عمران خان اور بشریٰ بی بی پر غیر شرعی نکاح کیس میں فرد جرم عائد

عمران خان اور بشریٰ بی بی پر غیر شرعی نکاح کیس میں فرد جرم عائد

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) غیر شرعی نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
اڈیالہ جیل میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت کی۔
کمرہ عدالت میں سینئر سول جج قدرت اللہ نے فرد جرم پڑھ کر سنائی۔
فرد جرم کے وقت عمران خان کمرہ عدالت میں موجود تھے جبکہ بشریٰ بی بی کی غیر موجودگی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔
وکلاء صفائی نے بشریٰ بی بی کی درخواست استثنیٰ منظور کرنے کی استدعا کی۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کو آج طلب کیا تھا وہ کس کی اجازت سے کمرہ عدالت سے چلی گئیں؟ پتہ کریں بشریٰ بی بی جیل میں کب داخل ہوئیں اور باہر کب گئیں۔
جیل انتظامیے نے بتایا کہ بشریٰ بی بی 11:30 پر داخل ہوئیں اور 1:45 پر چلی گئیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز غیر شرعی نکاح کیس میں بشریٰ بی بی اور عمران خان پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی تھی۔
دوران سماعت بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل نے ایک دن کی درخواست استثنیٰ دائر کی تھی۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7