You are currently viewing عمران خان استعفے دو ، ہم مقابلے کے لیے تیار ہیں، بلاول

عمران خان استعفے دو ، ہم مقابلے کے لیے تیار ہیں، بلاول

کراچی (ڈیسک) پیپلز پارٹی کے 55ویں یوم تاسیس کے موقع پر نشتر پارک میں مرکزی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زردار ی نے کہا کہ عمران خان تم اسمبلیوں سے استعفے دو، ہمیں مقابلے کے لیے تیار پائو گے۔ انھوں نے کہا کہ آپ میری یہ بات لکھ لیں، تحریک انصاف کبھی صوبائی اسمبلیوں سے استعفے نہیں دے گی۔ یہ نہ تو خیبر پختون خوا اسمبلی سے استعفیٰ دیں گے اور نہ ہی پنجاب اسمبلی سے۔ عمران خان نے صرف شوشہ چھوڑا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے سیاست میں مداخلت نہ کرنے کا اعلان کیا گیا تو سلیکٹڈ پریشان ہو گئے، پاکستان کی سیاست پر ایسے سلیکٹڈ کو مسلط کیا گیا جو آئینی حقوق بھی چھیننا چاہتا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم ان سے مقابلہ کریں گے، سیاسی لڑائی کا جواب الیکشن کے میدان میں دیں گے۔ لوگ انگلی کٹوا کر شہادت کا مرتبہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت پیپلز پارٹی کا انتقام ہے،انھوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں کراچی کا میئر پیپلز پارٹی کا ہو گا، کراچی کے مسائل حل کرانا ہمارا حق ہے، سیاست کے میدان کا اہم جیالا کراچی کا میئر منتخب ہو گا۔ ہم نے ہر طبقہ فکر کو انصاف دیا ہے۔
انھوں نے گلگت اور بلتستان آزاد کشمیر کے جیالوںکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی ناک کے نیچے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے ثابت کر دیا کہ پیپلز پارٹی ہی ملک کی واحد نمائندہ جماعت ہے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.