اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ مطالبہ کرنا عمران خان کا حق ہے لیکن اگر شرط رکھتے ہیں کہ مانو تو بیٹھوں گا تو ایسے مذاکرات نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تو پہلے دن سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن عمران خان کو اپنے رویے میں بہت زیادہ واضح تبدیلی لانا ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت سے متعلق بلاول بھٹو نے مفروضے پر مبنی ایک سوال کا جواب دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادارے کی ساکھ کو عمران خان بہت خراب کرچکے، اب مزید نہ کھیلیں تو بہتر ہے۔

عمران خان ادارے کی ساکھ بہت خراب کرچکے، مزید نہ کھیلیں تو بہتر ہے، کائرہ
- Post author:Umer Khan
- Post published:24/11/2022 21:53
- Post category:اسلام آباد / پاکستان / سیاست
- Post last modified:24/11/2022 21:53
- Reading time:1 mins read
Tags: imran khan, islamabad, News in Pakistan, news pakistan, news pakistan tv, newspakistan, newspakistantv, pakistan news, ppp, pti, qamar zaman kaira