You are currently viewing عمران خان ابھی تک اپنے اوپر حملے کی ایف آئی آر تک درج نہ کرا سکے، وفاقی وزیر اطلاعات

عمران خان ابھی تک اپنے اوپر حملے کی ایف آئی آر تک درج نہ کرا سکے، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ عمران خان ابھی تک اپنے اوپر ہونے والے حملے کی ایف آئی آر تک درج نہیں کرا سکے۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پنجاب میں اپنی حکومت، اپنی پولیس، اپنی انتظامیہ ہونے اور واقعے کو چار دن گزرنے کے باوجود فارن فنڈڈ فتنہ ابھی تک ایف آئی آر درج کرانے میں ناکام ہے، وجہ صاف ظاہر ہے کہ وہ جھوٹ، بہتان اور الزام تراشی پر مبنی ایف آئی آر کٹوانا چاہتے ہیں، انتظامیہ پر ڈبائو ڈالا جا رہا ہے۔ ایف آئی آر میں اپنی خواہشیں پوری کی جا رہی ہیں، اپنے مخالفین کو نامزد کرانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ، یہی وجہ ہے کہ آئی جی پنجاب نے مزید کام کرنے سے معذرت کا اظہار کیا ہے، جب کہ پولیس افسران نے دبائو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.