You are currently viewing عمران جن کے کندھے پر چڑھ کر اقتدار میں آیا  اُنکی پیٹھ میں ہی چھرا گھونپا، شرجیل میمن

عمران جن کے کندھے پر چڑھ کر اقتدار میں آیا اُنکی پیٹھ میں ہی چھرا گھونپا، شرجیل میمن

کراچی (ڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ جن کے کندھے پر چڑھ کر اقتدار میں آئے، اُن کی پیٹھ میں ہی چھرا گھونپا۔
جاری بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان اپنے محسنوں کے ساتھ سچے نہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران چور دروازے سے اقتدار میں آئے، ان کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ گذشتہ روز پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنانے کی کوشش کی گئی، عمران نازیبا الفاظ استعمال کر رہے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں کسی بھی طریقے سے ان کو اقتدار میں لایا جائے اور کوئی راستہ نہ نکالا تو وہ سب کو بدنام کرتا رہے گا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان اتنی بڑی ہستی نہیں کہ کوئی مارنے کی کوشش کرے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.