You are currently viewing عمران بٹ اورنعمان علی نے ٹیسٹ ڈیبیو کرلیا
MANCHESTER, ENGLAND - AUGUST 05: Shan Masood of Pakistan bats watched on by Jos Buttler of England during Day One of the 1st #RaiseTheBat Test Match between England and Pakistan at Emirates Old Trafford on August 05, 2020 in Manchester, England. (Photo by Gareth Copley/Getty Images for ECB)

عمران بٹ اورنعمان علی نے ٹیسٹ ڈیبیو کرلیا

کراچی(ڈیسک)عمران بٹ اورنعمان علی نے ٹیسٹ ڈیبیو کرلیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم میں شامل دوکھلاڑیوںعمران بٹ اورنعمان علی نے ٹیسٹ ڈیبیو کرلیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان یونس خان اور یاسرشاہ نے ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کیپ پہنائی۔پاکستان کی ٹیم میں عابد علی، عمران بٹ (ڈیبیو)،اظہر علی، کپتان بابراعظم،فواد عالم، محمد رضوان،فہیم اشرف، یاسر شاہ،حسین علی، نعمان علی(ڈیبیو) اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔جنوبی افریقہ کی ٹیم میں ایڈن مارک ریم،ڈین ایلگر،فاف ڈپلیسی،راسی وینڈر سوزن،ٹیمباباوﺅما،کپتان کوئنٹن ڈی کوک،جورج لینڈی،کیشیومہاراج، کاگیسورابادا ،این رچ نارٹ جی اور لیونکری ناجی بی شامل ہیں۔ میچ کے آغاز کے قبل دونوں ٹیموں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ یار رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیموں کے مابین 13 سال سے زائد عرصے کے بعد ٹیسٹ میچ کھیل جارہا ہے۔جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گی جبکہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز بھی کھیلی جائے گی، جنوبی افریقہ ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بیٹسمین کوئنٹن ڈی کوک کررہے ہیں، دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 4 فروری سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا جبکہ تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.