You are currently viewing عمران، بشریٰ نکاح کیس خارج کرنے کی درخواستیں نمٹا دی گئیں

عمران، بشریٰ نکاح کیس خارج کرنے کی درخواستیں نمٹا دی گئیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا نکاح کیس خارج کرنے کی درخواستیں نمٹا دیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ جاری کیا۔
عدالت نے محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ فرد جرم عائد ہوچکی، ہائیکورٹ مداخلت نہیں کرسکتی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے آج ہی دلائل سن کر فیصلہ محفوظ کیا تھا، تحریری فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت میں نکاح کے کیس کی سماعت کل جج قدرت اللہ اڈیالہ جیل میں کریں گے۔
کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے، کل گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.