You are currently viewing عماد وسیم کو ریٹائرمنٹ واپس لینی چاہیے، راشد لطیف

عماد وسیم کو ریٹائرمنٹ واپس لینی چاہیے، راشد لطیف

کراچی (نیوز ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے عماد وسیم کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا سب سے اچھا اسپن بولر قرار دیتے ہوئے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا مشورہ دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک بیان میں راشد لطیف کا کہنا تھا کہ عماد وسیم کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینا چاہیے، پاکستان ٹیم کا سب سے اچھا اسپن بولر عماد ہی ہے اور بیٹنگ میں بھی بہت مدد مل سکتی ہے۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں اگر ٹیم کا سب سے کارآمد کھلاڑی نہیں ہوگا تو اس میں عماد کا نقصان نہیں اس میں پاکستان کا نقصان ہے۔

ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم محمد حفیظ کو مخاطب کرتے ہوئے راشد لطیف کا کہنا تھا کہ انہیں چاہیےکہ وہ عماد کو واپس لے کر آئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر عماد نے لیگز کھیلنی ہیں تو سینٹرل کنٹریکٹ سے علیحدگی اختیار کر لیں لیکن پاکستان ٹیم کے لیے اپنے آپ کو دستیاب رکھیں۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
عماد وسیم کا کہنا تھا کہ میں سپورٹ کرنے پر پی سی بی اور فینز کا شکریہ ادا کرتا ہو ں ، میری سب کے لیے نیک خواہشات ہیں، اب میں انٹرنیشنل کیریئر سے ہٹ کر اگلے مرحلے پر اپنا فوکس کروں گا۔