اسلام آباد(ڈیسک)فیشن ڈیزائنر علی ذیشان اور مائرہ خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
انسٹاگرام پر اہلیہ مائرہ خا ن اور نومولود بیٹے کے ساتھ بنائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے علی ذیشان نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس پر وہ اللہ پاک کے شکر گزار ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بیٹے کا نام جان شیر علی رکھا ہے۔ علی ذیشان نے حال ہی میں انسداد جہیز بارے ایک فلم بھی بنائی تھی جسے شائقین کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔