لاہور (ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تحریک انصاف کے منحرف رہنما علیم خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کر دی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاءوس کے مطابق علیم خان نے بزدار حکومت پر من گھڑت الزامات لگائے ۔
بیان میں وضاحت دی گئی کہ پنجاب میں تقرر و تبادلے صرف میرٹ پر ہوتے ہیں، فرح خان کا تقرر و تبادلوں اور ٹھیکوں میں کسی قسم کا کوئی کردار نہیں ، وزیراعلیٰ کے ترجمان کے مطابق پنجاب میں ٹرانسفر پوسٹنگ پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور میرٹ کو مدنظر رکھ کر کی جاتی ہے جبکہ عثمان بزدار نے آج تک تقرر و تبادلوں میں کوئی مداخلت نہیں کی۔