You are currently viewing علیمہ عملی سیاست میں کود پڑیں، کے پی میں ناراض ارکان سے ملاقات

علیمہ عملی سیاست میں کود پڑیں، کے پی میں ناراض ارکان سے ملاقات

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) بانی پاکستان تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان بھی عملی سیاست کے میدان میں کود پڑیں۔
علیمہ خان وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کو بتائے بغیر پشاور اور مردان پہنچ گئیں اور جیل کاٹنے والے ناراض پارٹی کارکنوں سے ملاقاتیں کیں۔
ناراض کارکنوں نے علی امین گنڈاپور سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف شکایتوں کے انبار لگا دیے۔
علیمہ خان نے ملاقاتوں میں خود ورکرز کے ساتھ مل کر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے مہم چلانے کا اعلان کردیا۔
دریں اثناء پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم کرنے کے لیے عارف علوی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی جو فریقین کے تحفظات سنیں گے اور ایک ہفتے میں اپنی تجاویز دیں گے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.