You are currently viewing عظیم ادا کار محمد علی کی برسی 19 مارچ کو منائی جائے گی

عظیم ادا کار محمد علی کی برسی 19 مارچ کو منائی جائے گی

فیصل آباد (ڈیسک)عظیم اداکار اور علی زیب فانڈیشن کے بانی محمد علی کی برسی19مارچ بروزاتوار کو منائی جائے گی۔
اس موقع پرنگار خانوں، فلم انڈسٹری میں خصوصی تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ علی زیب فانڈیشن بھی مختلف تقریبات کا اہتمام کرے گی جن میں محمد علی مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
ادا کار محمد علی 19 اپریل 1931 کو بھارت کے شہر رام پور میں پیدا ہوئے اور تقسیم برصغیر پاک و ہند کے بعد انہوں نے پاکستان آ کر اپنے فنی کیرئیر کا آ غاز ریڈیو پاکستان کراچی سے کیا اور بعد ازاں فلم انڈسٹری سے وابستہ ہو گئے ۔
اداکار محمد علی نے 275 سے زائد اردو، پنجابی، پشتو، ہندی، بنگالی فلموں میں کام کیا ، ان کا شمار ایشیا کے 25 بہترین اداکاروں کی فہرست میں ہوتا ہے۔
محمد علی کیلئے یہ بات بھی انتہائی اعزاز کا باعث تھی کہ لاہور میں منعقد ہونے والی اسلامی سربراہی کانفرنس کے دوران سعودی عرب کے فرما نروا کنگ شاہ فیصل، ذوالفقار علی بھٹو اور سلطان قابوس سمیت دیگر عالمی لیڈران نے ان کے بنگلے پر قیام کیا۔
دم مست قلندر کے نام سے بننے والی شاندار فلم محمد علی کی زندگی کی آخری فلم ثابت ہو ئی اور وہ 19مارچ 2006کو 75 برس کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے۔