کراچی (ڈیسک) عزیز آباد سے گوپانگ گینگ کے 5 جیب کترے گرفتار، وارداتوں میں استعمال کیا جانے والا رکشہ بھی برآمد کرلیا گیا.
پولیس کے مطابق ملزمان صابر حسین گوپانگ، طالب حسین گوپانگ، اختیار علی گوپانگ، زاہد علی گوپانگ، مومن علی گوپانگ کو مزدود کی جیب کاٹتے ہوئے گرفتار کیا گیا، پولیس کے مطابق ملزمان وارداتوں کیلیے رکشہ اور چنگچی استعمال کرتے ہیں، ایک ملزم رکشہ چلاتا ہے جبکہ دیگر سواری بن کر بیٹھتے ہیں اور جیسے ہی کوئی شخص رکشہ میں سوار ہوتا تو ملزمان اسکی جیب کاٹ لیتے، پولیس کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھی بھی شہر کے مختلف علاقوں میں اسی طرز کی وارداتوں میں مصروف ہیں جنہیں پکڑنے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے.