You are currently viewing عرفان محسود کا اعزاز، گنیز ورلڈ ریکارڈز کی سنچری مکمل

عرفان محسود کا اعزاز، گنیز ورلڈ ریکارڈز کی سنچری مکمل

پشاور (نیوز ڈیسک) پاکستان کے مارشل آرٹس کھلاڑی عرفان محسود 8 سال میں 100 گنیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔
عرفان محسود نے اٹلی کے مارسیلو فیری کا ریکارڈ توڑ کر گنیز ورلڈ ریکارڈز کی سنچری مکمل کرلی۔
اٹلی کے مارسیلو نے پاؤں کے انگلی سے 56 کلو وزن اٹھا کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔
عرفان محسود نے پاؤں کے انگلی سے 63 کلو وزن اٹھا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
عرفان پش اپس کیٹیگری میں عالمی سطح پر سب زیادہ 46 ریکارڈز اپنے نام کر چکے ہیں۔
عرفان محسود نے 100 پاؤنڈ وزن کے ساتھ 80 پاؤنڈ، 60 پاؤنڈ اور 40 پاؤنڈ وزن کے ساتھ 31 ریکارڈز بھی بنائے ہیں ۔
پش اپس، جمپنگ جیکس، اسٹیپ اپس، اسٹرائکس، ایلبو اسٹرائکس، ہائی جمپ، سٹار چمپس میں ورلڈ ریکارڈز بنانے والے عرفان محسود کا کہنا ہے کہ وہ اب تک 16 ممالک کے ورلڈ ریکارڈز توڑ چکے ہیں جن میں امریکا، برطانیہ، بھارت، چین، ناروے، جرمنی، فرانس، فن لینڈ سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔
واضح رہے کہ عرفان محسود کے 16 شاگرد بھی گنیز ورلڈ ریکارڈز بنانے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.