You are currently viewing عرب ممالک ساتھ دیں تو فلسطین آزاد ہوسکتا ہے، سراج الحق

عرب ممالک ساتھ دیں تو فلسطین آزاد ہوسکتا ہے، سراج الحق

لاہور (نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ فلسطینیوں نے غلامی مسترد کردی، کم تعداد کے باوجود طویل عرصہ سے مزاحمت جاری رکھی ہوئی ہے۔
منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ امریکا ٹینکوں سے چڑھائی کرنے والے اسرائیل کا ساتھ دیتا رہا۔
انھوں نے کہا کہ اس وقت غزہ کے مسلمان امت مسلمہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، ہمارا خیال تھا کہ فوری طور پر او آئی سی کا اجلاس ہوگا لیکن افسوس او آئی سی کا اجلاس نہیں ہوا۔
سراج الحق نے کہا کہ ہمیں غیرت، بہادری اور جرات کے ساتھ فلسطینیوں کا ساتھ دینا چاہیے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عرب ممالک نے امریکا کی طرف دیکھنے کی بجائے فلسطینیوں کا ساتھ دیا تو فلسطین آزاد ہوسکتا ہے، یہ بہترین لمحہ مسلمانوں کے ہاتھ آیا ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ سعودی عرب کو سپورٹ کرتا ہوں کہ انھوں نے اسرائیل کے ساتھ تمام مذاکرات ختم کیے۔
امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ جن اسلامی ممالک نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا عمل شروع کیا ہے وہ فوری ختم کریں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.