You are currently viewing عراق میں پارلیمانی انتخابات کے نتائج کی تفصیلات انٹرنیٹ پر جاری، مقتدی الصدرکی برتری برقرار

عراق میں پارلیمانی انتخابات کے نتائج کی تفصیلات انٹرنیٹ پر جاری، مقتدی الصدرکی برتری برقرار

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:11/08/2018 11:57
  • Reading time:1 mins read

بغداد (ڈیسک) عراق میں الیکشن کمیشن نے گذشتہ مئی میں ہوئے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کی تفصیلات جاری کر دیں جس میں عوامی و مذہبی رہنما مقتدی الصدرکی برتری برقرار ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق انتخابی عمل میں دھاندلی کے الزام کے بعد جون میں پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن کو نتائج کی تفصیلات کو جاری کرنے کا حکم دیا تھا جس کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے ان تفصیلات کو اپنی ویب سائٹ پر ڈال دیا ہے۔ کمیشن نے کہا ہے کہ عراق کے 18 صوبوں میں سے 13 صوبوں کے نتائج میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق مقتدی الصدرکی پارٹی پہلے نمبر پر اور ملیشیا رہنماؤں کی پارٹی دوسرے نمبر پر برقرار ہے جبکہ موجودہ وزیراعظم حیدر العبادی کی پارٹی تیسرے نمبر ہے۔ واضح ر ہے کہ عراق میں پارلیمانی انتخابات کے تین ماہ بعد بھی حکومت بنانے کے سلسلے میں سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے نہیں ہوا ہے اور فی الحال اس کے کوئی آثار نہیں دکھائی دے رہے ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.