You are currently viewing عدم اعتماد سے ایک دن پہلے مارشل لا کی دھمکی ملی، بلاول بھٹو

عدم اعتماد سے ایک دن پہلے مارشل لا کی دھمکی ملی، بلاول بھٹو

اسلام آباد (ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتمادسے ایک روز قبل مجھے دھمکی دی گئی کہ فوری طور پر الیکشن پر راضی ہوں ورنہ دوسری صورت میں مارشل لاء آئے گا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں اظہا رخیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں جمہوریت پنپے تو ہمیں واقعات کی تحقیقات کر کے متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔ انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت سے ان کی کارکردگی کے متعلق پوچھا جائے تو وہ اداروں پر حملہ کر دیتا ہے، ملک کے اداروں کو متنازع بنایا گیا اور غیر آئین اقدامات اٹھائے گئے۔ دوسروں کو چور چور کہنے والا خود سب سے بڑا چور ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک حالات ہمارے اندازوں سے بھی زیادہ خراب ہیں، سابق وزیر اعظم نے جاتے جاتے آئین کی دھجیاں بکھیر دیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے ایک جمہوری جدوجہد کے ذریعے ناکام اور نااہل حکمران کو اقتدار سے فارغ کیا ، ہم جمہوری طریقے سے اپوزیشن سے حکومتی بینچز پر بیٹھے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہماری سیاسی تاریخ سب کے سامنے ہے، اہم کیو ایم ، پی پی، مسلم لیگ ن سمیت قوم پرست جماعتوں کا اپنا اپنا موقف ہے، یہ سب جماعتیں اپنی اپنی جگہ اہم ہیں، کیا کوئی سوچ سکتا تھا کہ ہم سب ملک کر ایک اتحادی حکومت شکیل دیں گے۔ ملک کے وسیع تر مفاد میں ہم سب ایک ہیں اور مل کر جدوجہد کریں گے۔