اسلام آباد (ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ واقعات سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا فاشسٹ اور انتہا پسند چہرہ بے نقاب ہوگیا۔
اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ لوگوں کو انسانی ڈھال بنانا، پولیس پر پیٹرول بم پھینکنا، جتھوں کی قیادت کرکے عدلیہ کو خوفزدہ کرنے کا سبق عمران خان نے بھارتی انتہاپسند تنظیم آر ایس ایس سے سیکھا ہے۔
یاد رہے کہ عمران خان کی آج اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی تھی تاہم اس دوران بھی پی ٹی آئی کارکنان نے اسلام آباد میں شدید ہنگامہ آرائی کی۔
