You are currently viewing عدالت کامریم نواز کو14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ  پر جیل بھیجنے کا حکم

عدالت کامریم نواز کو14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

 لاہور (ڈیسک) احتساب عدالت  نے پاکستان  مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر مریم نواز کو 14 روزہ جوڈیشل  ریمانڈ پر  جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ۔

احتساب عدالت لاہور میں مریم نواز اور یوسف عباس شریف کو  چودہدری  ملزاور  منی لانڈرنگ کیس میں پیش کا گیا، نیب تفتیشی افسر نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔

مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ مریم نواز اور یوسف عباس پر نواز شریف کی منی لانڈرنگ میں معاونت کرنے کا الزام لگایا گیا مگر کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا، ملزمان کو ذہنی اذیت دی جاتی ہے، گزشتہ 7 روز میں ملزمہ سے تفتیش ہی نہیں کی گئی۔

احتساب عدالت لاہورنےمریم نواز اور یوسف عباس کے مزیدجسمانی ریمانڈکی استدعا مسترد کرتے ہوئے 9 اکتوبرتک جوڈیشل ریمانڈمنظور کرتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.