لاہور (ڈیسک) لاہور کی احتساب عدالت نے محمد خان بھٹی کو سات روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
نیب کورٹ نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن کے الزام میں درج مقدمے میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں سات روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر محمد خان بھٹی کو 25 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
نیب حکام نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن اسکینڈل کیس میں نیب نے محمد خان بھٹی کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت پیش کیا۔
نیب کے تفتیشی افسر نے محمد خان بھٹی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کر تے ہو ئے سات روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
محمد خان بھٹی پر گجرات ، منڈی بہاوالدین سمیت مختلف مقامات پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کی بدعنوانی کا الزام ہے۔
