کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کی عدالت نے 17 سالہ لڑکی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کراچی غربی نے 17 سالہ لڑکی سے گینگ ریپ کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے لڑکی سے گینگ ریپ کا جرم ثابت ہونے پر دونوں ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی۔
دوران سماعت پراسیکیوشن نے کہا کہ ایک ملزم کی عمر 21 سال اور دوسرے کی عمر 23 سال ہے۔
دونوں ملزمان نے 11 ستمبر 2022ء کو لڑکی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا تھا۔
ملزمان کے خلاف متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں تھانہ موچکو میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔