You are currently viewing عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو تایا کے نماز جنازہ میں شرکت کی مشروط اجازت دیدی
Pakistan's former Petroleum Minister and Prime Minister designate Shahid Khaqan Abbasi leaves after submitting his nomination papers to become the new Premier at the Parliament House in Islamabad, Pakistan July 31, 2017. REUTERS/Faisal Mahmood

عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو تایا کے نماز جنازہ میں شرکت کی مشروط اجازت دیدی

  • Post author:
  • Post category:پاکستان
  • Post last modified:16/09/2019 14:16
  • Reading time:1 mins read

اسلام آباد (ڈیسک) احتساب عدالت  نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی  کو تایا کی نماز جنازہ  میں شرکت کی  مشروط اجازت دےدی ۔

سابق وزیر اعظم  شاہد خاقان عباسی کی بہن کی جانب سے تایا کے انتقال پر جنازے میں شرکت کے لیے سابق وزیراعظم کو پیرول پر رہا کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔

جس کے بعد احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو تایا کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے مشروط اجازت دیدی ہے، عدالت نے سابق وزیراعظم کی پیرول پر رہائی اسلام آباد اور راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کی فول پروف سیکیورٹی سے مشروط کر دی ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ فول پروف سیکیورٹی کی ذمہ داری لے تو ڈی جی نیب جنازے میں شرکت کی اجازت دیدیں، ڈی جی نیب پیرول پر رہائی کے لیے مزید ضروری اقدامات مکمل کرلیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.