You are currently viewing عدالت میں ہنگامہ، عمران خان سمیت 21 پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج

عدالت میں ہنگامہ، عمران خان سمیت 21 پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج

اسلام آباد (ڈیسک) جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے21 رہنماؤں کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمات درج کرلیے گئے۔
گزشتہ روز جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی آمد پر ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں 250 کارکنان کو بھی نامزد کیا گیا۔ مقدمے میں دہشت گردی، کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر متن کے مطابق عمران خان ہجوم نما پُر اشتعال لشکر لےکر جوڈیشل کمپلیکس پہنچے، کارکنان نے اسلحہ، ڈنڈے اور جھنڈے پکڑ رکھے تھے، ہجوم عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی قیادت میں جوڈیشل کمپلیکس میں داخل ہوا، احاطہ عدالت میں پولیس اور سکیورٹی اداروں کے لوگوں کو قتل کی دھمکیاں دی گئیں، سی سی ٹی وی کیمروں اور بینچز سمیت سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔
پی ٹی آئی رہنماؤںراجہ خرم، مرادسعید، علی اعوان، عامرکیانی، فرخ حبیب، غلام سرور خان، راجہ بشارت، شہزاد وسیم، شبلی فراز، کرنل ریٹائرڈعاصم، طاہر صادق اور حماد اظہر بھی مقدمے میں نامزد ہیں۔
جوڈیشل کمپلیکس اور ہائی کورٹ میں ہنگامہ آرائی کے الگ مقدمات درج کیےگئے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7