اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ پولیس کے سر پھاڑنے، عدالتی نظام، ریاست پر حملہ آور دہشت گرد کو ضمانت کا بنڈل پیکج ملا۔
ریاست کے لیے زخم کھانے والوں کو پیغام ہے کہ فارن ایجنٹ گھڑی چور آئین، قانون اور نظام عدل سے بالاتر ہے ۔
اپنے ایک ٹوئٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ دہشت گرد عمران نے پیٹرول بم پولیس اور رینجرز پر نہیں عدالتی احکامات پر پھینکے ہیں۔
