You are currently viewing عدالتی فیصلے سے قبل پنجاب اسمبلی ٹوٹی تو آئینی بحران پیدا ہو گا، چوہدری سالک

عدالتی فیصلے سے قبل پنجاب اسمبلی ٹوٹی تو آئینی بحران پیدا ہو گا، چوہدری سالک

لندن (ڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ اقتدار کے لیے مونس الہٰی نے چوہدری خاندان کو تقسیم کیا۔ چوہدری سالک حسین نے کہا کہ چوہدری خاندان متحد تھا اور مونس الہٰی نے خاندان میں دراڑ ڈالی، وہ جب چاہیں رابطہ کرسکتے ہیں، مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔ چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے قبل سپریم کورٹ پنجاب کے اراکین سے متعلق فیصلہ کرے۔ پارٹی قیادت یا پارلیمانی لیڈر، اراکین پارلیمنٹ کس کے فیصلے کے پابند ہیں؟ ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل پنجاب اسمبلی تحلیل ہوئی تو نیا سیاسی و آئینی بحران پیدا ہو گا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7