You are currently viewing عدالتی حکم کے بغیر ٹیکس گوشوارے لیک کرنا غیرقانونی کام ہے، وزیر خزانہ

عدالتی حکم کے بغیر ٹیکس گوشوارے لیک کرنا غیرقانونی کام ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے قانوناً اجازت نہیں کہ بغیرکورٹ آرڈر آرمی چیف یا کسی کے بھی انکم ٹیکس گوشوارے لیک ہوں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ انکم ٹیکس گوشوارے لیک ہونے سے متعلق عبوری رپورٹ مجھے دکھا دی گئی ہے، امید ہے کہ آج فائنل رپورٹ بھی مل جائے گی۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پتہ چلا لیا ہے ایک کا تعلق لاہور سے ہے اور راولپنڈی سے بھی کوئی ہے، ہوسکتا ہے ان میں کوئی اتھارائز ہو کیونکہ راولپنڈی میں سرکل ہے وہاں اسسمنٹ ہوتی ہے، ان لوگوں کو اجازت ہوتی ہے کہ وہ اپنے اسسمنٹ کے حوالے سے دیکھ سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ غیر قانونی کام کی اجازت دینا یا اس پر آنکھیں بند کرنا فرائض سر روگردانی جیسا ہے۔