You are currently viewing عدالتوں میں زیر التوا ہزاروں کیسز پر چیف جسٹس کا اظہار تشویش

عدالتوں میں زیر التوا ہزاروں کیسز پر چیف جسٹس کا اظہار تشویش

  • Post author:
  • Post category:پاکستان
  • Post last modified:08/11/2024 07:46
  • Reading time:1 mins read

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت اے ٹی سی ججز کے اجلاس میں انکشاف ہوا ملک میں اس وقت انسداد دہشت گردی کے 2 ہزار 273 کیس زیر التوا ہیں جبکہ صرف سندھ میں 1 ہزار 372 کیس فیصلوں کے منتظر ہیں۔
اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے مقدمات کو تیزی سے نمٹانے اور انصاف میں تاخیر نہ ہونے کو یقینی بنانے پر زور دیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت اجلاس میں مقدمات کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے اضافی انسداد دہشت گردی عدالتوں کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت زیرالتوا ٹیکس کیس نمٹانے سے متعلق بھی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ میں 97 ارب روپے کے 3 ہزار 496 ٹیکس کیس زیر التوا ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔
اجلاس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے طویل عرصے سے زیرالتوا ٹیکس سے متعلق کیسز کو نمٹانے کا فیصلہ کیا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.