You are currently viewing عثمان وزیر کامیاب جوان  پروگرام کے باکسنگ ایمبیسڈر ہوں گے،عثمان ڈار

عثمان وزیر کامیاب جوان پروگرام کے باکسنگ ایمبیسڈر ہوں گے،عثمان ڈار

اسلام آباد(ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان و سربراہ کامیاب نوجوان پروگرام عثمان ڈار نے کہا ہے کہ عثمان وزیر کامیاب جوان پروگرام کے باکسنگ ایمبیسڈر ہوں گے، کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت باکسنگ ڈرائیو پورے ملک میں شروع کی جائے گی، ماضی میں کھیلوں کو نظرانداز کیا گیا، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے۔

ان خیالات کا اظہارا نہوں نے منگل کو پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر کامیاب جوان پروگرام کے باکسنگ ایمبیسڈر عثمان وزیر بھی موجود تھے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ مجھے دلی خوشی ہے کہ ہمارے نوجوانوں کو کھلیوں سے دلچسپی ہے۔ عثمان وزیر کے ملک بھر میں باکسنگ کے ٹرائل ہوں گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قومی ہیرو ہیں جنہوں نے ملک کا نام دنیا میں نام روشن کیا۔ عثمان ڈار اپنے ٹائٹل کے دفاع کے لیے دبئی جا رہے ہیں۔ کامیاب نوجوان کے تحت باکسنگ ڈرائیو پورے ملک میں شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ سے سکالرز شپ پر کام کر رہے ہیں۔ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو سکالر شپ مل چکی ہیں۔ پاکستان میں 94 فی صد نوجوانوں کو کھیل کے موقع ہی نہیں ملتے۔ جب موقع ہی نہیں ملتا پھر ٹیلنٹ سامنے کیسے آئے گا۔ عثمان وزیر باکسنگ ورلڈ ٹائٹل جتنے کا ٹیلنٹ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب نوجوان کے تحت 40 ارب روپے کاروبار کے مواقع کے لیے دئیے گئے۔ 33 ارب کاروبار کے مواقعوں کے لیے تقسیم کئے جا چکے۔ کامیاب نوجوان کے تحت کاروبار پروگرام کے تحت 26 ہزار براہ راست ملازمتیں ملی ۔ عثمان ڈار نے کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران پاکستانی نوجوانوں اور کھلیوں کو تباہ کیا گیا۔ پاکستان میں کھیلوں کے فروغ دینے مل کر کوشیش کر رہے ہیں۔ کوشش ہے کہ ہر ماہ ایک سے دو سپورٹس ڈرائیو کا آغاز کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں آسٹریلیا میں کرکٹ ٹیم کا بہت خوش آئندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی ساری ٹیموں کو مبارک باد دیتا ہوں، پی ایس ایل میں جتنا کسی ایک ٹیم نے ہی ہوتا ہے،پی ایس ایل میں جیت آخر پاکستان کی جیت ہے،لاہور قلندر کی جیت پر ٹیم اور عاطف رانا کو بہت مبارک دیتا ہوں، لاہور قلندر نے شاہین شاہ اور دیگر کا ٹیلینٹ سامنے لایا۔ پاکستان میں سپورٹس کو معشیت جا درجہ دینا ہو گا،لاہور قلندر کے ساتھ ٹیلنٹ ہنٹ کے ٹرائل کئے۔ اس موقع پر کامیاب جوان پروگرام کے باکسنگ ایمبیسڈر عثمان وزیر نے کہا کہ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرو گا۔ ایشا ٹائٹل ایوارڈ لے کر پاکستان آں گا، حکومت ہمارے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔