اسلام آباد(ڈیسک)اداکارعثمان مختار نے نئی ڈرامہ سیریل “کالاڈروریا ” میں کام کرنے کا عندیہ دے دیا۔
اداکار اس ڈرامہ سیریل میں وہ پہلی بار ا داکارہ ثنا جاوید کے ساتھ سکرین شیئر کریں گے۔ اس مزاحیہ ڈرامے کی کہانی نامور ڈرامہ نگار صائمہ اکرم چوہدر ی نے لکھی ہے۔ واضح رہے اس ڈرامے میں مرکزی کردار کے لئے پہلے اداکار فرحان سعید کو کاسٹ کیا گیا تھا لیکن اب ان ک جگہ اداکار عثمان مختار مرکزی کردار ادا کریں گے۔