You are currently viewing عام نوٹوں کی طرح 75 روپے کا یادگاری نوٹ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، اسٹیٹ بینک

عام نوٹوں کی طرح 75 روپے کا یادگاری نوٹ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، اسٹیٹ بینک

کراچی (ڈیسک) اسٹیٹ بینک کے ترجمان عابد قمر نے 75 روپے کے یادگاری نوٹ کی قانونی حیثیت کی وضاحت کردی۔
اسٹیٹ بینک کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ویڈیو بیان میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اندر تمام لین دین کے معاملات میں عام نوٹوں کی طرح 75 روپے کا یادگاری نوٹ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
عابد قمر کا مزید کہنا تھا کہ 75 روپے مالیت کا نوٹ گزشتہ برس پاکستان کی 75 سالگرہ کے موقع پر یادگاری نوٹ کے طور پر جاری کیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک تمام کرنسی نوٹ اپنے ایکٹ کے سیکشن 25 کے تحت جاری کرتا ہے، جس طرح باقی کرنسی نوٹ ہوتے ہیں اسی طرح سے یادگاری نوٹ بھی قانونی حیثیت رکھتے ہیں۔

عابد قمر کا کہنا تھا کہ کافی لوگ 75 روپے کے یادگاری نوٹ کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں کہ شاید یہ نوٹ قابل قبول نہیں ہے اس لئے یہ وضاحت ضروری ہے کہ پاکستان کے اندر تمام لین دین کے معاملات میں عام نوٹوں کی طرح 75 روپے کا یادگاری نوٹ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی باتوں میں کوئی صداقت نہیں کہ اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کے نوٹ کی تنسیخ کر دی ہے یا اسے واپس لے لیا ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7