You are currently viewing عام انتخابات کے لیے پنجاب کے مختلف شہروں میں فوج تعینات

عام انتخابات کے لیے پنجاب کے مختلف شہروں میں فوج تعینات

لاہور (نیوز ڈیسک) عام انتخابات کو پرامن بنانے کے لیے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پاک فوج کے دستوں کی تعیناتی کا عمل شروع کر دیا گیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے الیکشن کے روز سکیورٹی فول پروف بنانے کے لیے لاہور، قصور اور شیخوپورہ میں فوجی دستوں کو تعینات کردیا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ جہلم، سرگودھا، جھنگ، فیصل آباد، ملتان، منڈی بہاء الدین، چکوال اور دیگر اضلاع میں بھی کل تک فوج کو تعینات کر دیا جائے گا۔
صوبائی محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے جس کے لیے الیکشن سے جڑے تمام انتظامات کا باریکی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ نگراں وفاقی کابینہ نے عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔
الیکشن والے روز امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پہلی لیئر میں پولیس، دوسری رینجرز جبکہ تیسری لیئر میں پاک فوج ہوگی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.