You are currently viewing عام انتخابات میں تاخیری حربے؛ جماعت اسلامی کا عدالت عظمیٰ سے رجوع

عام انتخابات میں تاخیری حربے؛ جماعت اسلامی کا عدالت عظمیٰ سے رجوع

اسلام آباد (ڈیسک) عام انتخابات میں تاخیری حربوں کی بازگشت اور الیکشن کمیشن کے رویے پر جماعت اسلامی نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اس حوالے سے جماعت اسلامی کے سینئر رہنمائوں لیاقت بلوچ اور سابق ایم این اے عبدالاکبر چترالی نے ایک درخواست تیار کی ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عام انتخابات میں تاخیر آئین کے آرٹیکل 224کی واضح خلاف ورزی ہے۔
جماعت اسلامی کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں ادارے اپنے ذمے داریاں بطریق احسن انجام نہیں دے رہے بلکہ لیل و لعت سے کام کام لینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، عدالت الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کا اعلامیہ جاری کرنے کا حکم دے۔
درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو 90دن کے اندر انتخابات کرانے کا پابند کرے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.