You are currently viewing عامر خان کا کوروناٹیسٹ مثبت آگیا

عامر خان کا کوروناٹیسٹ مثبت آگیا

ممبئی(ڈیسک)بالی وڈ اداکار عامر خان کا کوروناٹیسٹ مثبت آگیا۔

اداکار کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے لکھاکہ کووڈ۔ 19ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عامر خان نے خودکو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے اور ڈاکٹر کی تمام ہدایات کی پیروی کرتے ہوئے بہتری محسوس کر رہے ہیں ۔ترجمان نے مزید کہا وہ تمام افراد کو جو کچھ دن قبل ان کے ساتھ تھےکورونا ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیتے ہیں ۔واضح رہے عامر خان نے کچھ روز قبل اپنے تمام سوشل میڈیا اکاونٹس کوعارضی طور پر بند کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.