لاہور (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ نے بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ کے قتل میں ملوث شخص پر فائرنگ میں بھارت کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کردیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عامر تانبا پر فائرنگ کے واقعے میں بھارت کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس عامر تانبا پر فائرنگ کی تفتیش کر رہی ہے تاہم اب تک شک بھارت پر ہی جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عامر تانبا سے قبل بھی قتل کے 4 واقعات میں بھارت ہی ملوث رہا ہے۔