کراچی (اسٹاف رپورٹر ) باکسنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ عامر خان تین روز کراچی میں قیام کے بعد اسلام آباد روانہ ہوگئے ۔ عامر خان نے کراچی میں قیام کے دوران پاکستان رینجرز کی جانب سے لیاری میں کرائے گئے باکسنگ مقابلے میں خصوصی طور پر شرکت کی اور واضح کیا کہ ان کا دل پاکستان کے کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے لیے بے تاب ہے اس لیے کراچی میں عامر خان اکیڈمی قائم کرنا چاہتے ہیں تاکہ صوبے بھر خصوصی طور پر لیاری کے نوجوانوں کو ٹریننگ دے کر انہیں عالمی سطح پر روشناس کرایا جاسکے ۔

عالمی چیمپئین عامر خان اسلام آباد روانہ ہوگئے
- Post author:نیوز پاکستان
- Post published:24/12/2015 17:56
- Post category:سلائڈر / کھیل
- Post last modified:24/12/2015 17:56
- Reading time:1 mins read
نیوز پاکستان
Exclusive Information 24/7