کراچی (ڈیسک) کراچی کے شہریوں کے لیے اچھی خبر ، عالمی معیار کی الیکٹرک بسیں اب کراچی کی سڑکوں پر دوڑتی نظر آئیں گی۔
وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ کراچی کی سڑکوں پر تجرباتی طور پر 10 الیکٹرک بسیں چلائی جا رہی ہیں۔ یہ بسیں بین الاقوامی معیار کی ہیں جو برطانیہ سے درآمد کی گئی ہیں۔ یہ مکمل طور پر الیکٹرک گاڑیاں ہیں جو ماحول دوست ہیں۔ ایک بار چارج کرنے پر یہ بسیں 200 کلو میٹر کا فاصلہ طے کر سکیں گی۔ شرجیل میمن نے بتایا کہ بسیں پورے کراچی میں چلائی جائیں گی، یہ بسیں یورپین ٹیکنالوجی کی حامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کراچی کے بعد سندھ بھر میں اس منصوبے کو پھیلایا جائے گا۔