You are currently viewing عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی کے فن پاروں کی نمائش جاری

عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی کے فن پاروں کی نمائش جاری

  • Post author:
  • Post category:دنیا / کھیل
  • Post last modified:06/10/2021 13:25
  • Reading time:1 mins read

لا س اینجلس(ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی کے ہاتھ سے بنے فن پاروں کی نمائش اور نیلامی کی جا رہی ہے اور توقع ہے کہ ان 26 فن پاروں کی فروخت سے 40 سے 60 ہزار ڈالر تک کی آمدنی حاصل ہوگی

ڈائریکٹر پاپولر کلچر ہیلن حال نے میڈیا کو بتایا کہ باکسر محمد علی کے 24 فن پاروں کو کارٹون کے انداز میں بنایا گیا ہے جبکہ اس آرٹ میں محمد علی کے مذہب کے ساتھ لگاو کی ایک جھلک نظر آتی ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ کچھ نمونوں میں سماجی انصاف کی اہمیت اجاگر کی گئی ہے۔واضح رہے کہ باکسر محمد علی 2016 میں 74برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔