You are currently viewing عالمی امداد سے فائدہ اٹھانے کیلیے پراجیکٹ سیل قائم کررہے ہیں، پروفیسر احسن اقبال

عالمی امداد سے فائدہ اٹھانے کیلیے پراجیکٹ سیل قائم کررہے ہیں، پروفیسر احسن اقبال

اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزارت منصوبہ بندی میں عالمی امداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے خصوصی پراجیکٹ سیل قائم کیا جا رہا ہے۔
احسن اقبال نے یہ بات جمعرات کو یہاں جنیوا کانفرنس کے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جنیوا کانفرنس میں عالمی امداد 10.9 ارب ڈالر پر پہنچ گئی ہے اور پاکستان کی تعمیر نو کی حکمت عملی کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ عالمی امداد سے بھرپور فائدہ اٹھابے کے لیے خصوصی پراجیکٹس سیل وزارت منصوبہ بندی میں قائم کیا جائے گا۔ اسپیشل پروجیکٹس یونٹ بہترین پروفیشنلز اور ماہرین پر مشتمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی امداد کے منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائےگا ۔ وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ صوبوں اور وفاقی وزارتوں کے ساتھ ملکر عوامی ضرورت کے پروجیکٹس کی تیاری کا فی الفور آغاز کیا جائے گا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7