You are currently viewing عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس کا نام بدل کر ایم پاکس رکھ دیا

عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس کا نام بدل کر ایم پاکس رکھ دیا

جنیوا (ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس کا نام بدل کر ایم پاکس رکھ دیا ہے۔ جون میں عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا تھا کہ ماہرین کے ساتھ ملکر منکی پاکس کا نام بدلنے پر کام کیا جارہا ہے۔ عالمی ادارے نے بتایا تھا کہ منکی پاکس کا نام تبدیل کرنےکا فیصلہ دنیا بھر کے 30 سائنسدانوں کی جانب سے لکھے گئے خط کے بعد کیا گیا۔ عالمی ادارے نے بتایا کہ نئے نام کے بعد منکی پاکس کی اصطلاح کا استعمال آنے والے مہینوں میں ختم ہوجائے گا۔ جاری بیان میں بتایا گیا کہ عالمی ماہرین سے مشاورت کے بعد ڈبلیو ایچ او نے ایم پاکس کی اصطلاح استعمال کرنا شروع کی ہے، کچھ عرصے تک دونوں ناموں کا استعمال ہوگا اور ایک سال کے اندر منکی پاکس کی اصطلاح کا استعمال ختم کردیا جائے گا۔