You are currently viewing عاصمہ جہانگیر کی قومی اعزاز کے ساتھ تدفین کی جائے،وزیر اعلیٰ سندھ کی درخواست

عاصمہ جہانگیر کی قومی اعزاز کے ساتھ تدفین کی جائے،وزیر اعلیٰ سندھ کی درخواست

کراچی(ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم  شاہد خاقان عباسی سے سینئر وکیل اور معروف سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر کو قومی اعزازکے ساتھ سپرد خاک کر نے کی سفارش کر دی

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو لکھے گئے خط میں درخواست کی گئی کہ عاصمہ جہانگیر کو قومی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے جبکہ صوبہ سندھ میں معروف وکیل کے انتقال پر قومی پرچم سرنگو رکھنے کی بھی استدعا کی گئی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے وزیراعظم کو خط لکھا ہے اور امید ہے کہ وہ صوبائی حکومت کو عاصمہ جہانگیر کی تدفین کے حوالے سے ’اقدامات‘ کرنے کی اجازت دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتِ سندھ نے صوبے میں سوگ کا اعلان کردیا ہے تاہم کچھ معاملات ایسے ہیں جس میں وفاقی حکومت کی اجازت درکار ہوگی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.