You are currently viewing مظفر گڑھ میں جھونپڑی میں آگ لگنے سے 6 افراد جاںبحق

مظفر گڑھ میں جھونپڑی میں آگ لگنے سے 6 افراد جاںبحق

  • Post author:
  • Post category:پنجاب
  • Post last modified:29/04/2016 23:10
  • Reading time:1 mins read

مظفر گڑھ (اسٹاف رپورٹر)مظفر گڑھ کے علاقے  سناواں میں جھونپڑی میں آگ لگنے کے باعث 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے سناواں میں بانسوں سے بنے مکان میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری جھونپڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،جس سے 1 ہی خاندان کے 5 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جھونپڑی میں 3 خاندان رہائش پزیر تھے اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

آگ کی خبر ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں  اور آگ پر قابو پا کر جھونپڑی میں پھنسے لوگوں کو نکالا۔