کابل (ڈیسک) افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ طالبان کے مزید 2ہزار قیدیوں کی رہائی کا عمل جلد مکمل کرلیا جائے گا۔
واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک سے ورچوئل خطاب میں انہوں نے کہا کہ طالبان بھی واضح کریں کہ وہ تمام قیدیوں کو رہا کریں گے۔اشر ف غنی نے کہا کہ وہ قطر میں طالبان سے مذاکرات کرنے پر تیار ہیں۔یاد رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان رواں سال فروری میں امن معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت افغان حکومت کو 5 ہزار طالبان قیدی رہا کرنے ہیں، افغان حکومت اب تک 3ہزار قیدی رہا کر چکی ہے۔