You are currently viewing طالبان نے افغانستان میں جنگ بندی کی خبروں کی تردید کر دی

طالبان نے افغانستان میں جنگ بندی کی خبروں کی تردید کر دی

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:30/12/2019 15:34
  • Reading time:1 mins read

دوحہ(ڈیسک)افغان طالبان نے امریکی میڈیا پر چلنے والی جنگ بندی کی خبروں کی تردید کر دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق طالبان کونسل کے اجلاس میں افغانستان میں عارضی جنگ بندی پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان سربراہ نے جنگ بندی کی منظوری ابھی نہیں دی لیکن جنگ بندی امریکا کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط تک ہو گی۔امریکی میڈیا کے مطابق طالبان کونسل کے اجلاس کے بعد مذاکراتی ٹیم قطر کے لیے روانہ ہو گئی ہے اور امن معاہدے پر دستخط کے دو ہفتے کے اندر انٹرا افغان مذاکرات شروع ہونے کی توقع ہے۔امن معاہدےکا بنیادی نکتہ افغان متحارب گروہوں کے درمیان براہ راست مذاکرات ہے اور عارضی جنگ بندی کی تجویز امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن زلمے خلیل زاد نے مذاکرات کے گزشتہ ادوار میں پیش کی تھی۔دوسری جانب قطرمیں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے افغان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنگ بندی کی رپورٹس مسترد کر دیں۔

سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، رہنماوں سے مشاورت کے بعد فیصلے کا اعلان کریں گے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.