You are currently viewing طاقتور کےلئے  قانون موم کی ناک اور کورٹ کچہری کھلونا ہے، سراج الحق

طاقتور کےلئے قانون موم کی ناک اور کورٹ کچہری کھلونا ہے، سراج الحق

لاہور (ڈیسک) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ قوم فیصلہ کرلے ظالموں کا ساتھ دینا ہے یا کرپٹ نظام بدلنا ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کو اپنی مرضی کے فیصلے چاہئیں۔
انھوں نے کہا کہ طاقتور کےلیے قانون موم کی ناک اور کورٹ کچہری کھلونا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں 75 برس سے ظلم و ناانصافی جاری ہے اور اسی وجہ سے آدھا ملک گنوانا پڑا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7