You are currently viewing طاقتور مغربی سسٹم داخل، بلوچستان میں شدید بارشوں، برفباری کا امکان

طاقتور مغربی سسٹم داخل، بلوچستان میں شدید بارشوں، برفباری کا امکان

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) پی ڈی ایم اے نے ملک میں طاقتور مغربی سسٹم کے تحت شدید بارشوں کا امکان ظاہر کردیا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق طاقتور مغربی سسٹم پاک افغان اورپاک ایران سرحدی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے، موجودہ سسٹم رواں موسم سرما کا سب سے طاقتور سلسلہ ثابت ہوسکتا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے شمال مغربی علاقوں میں آج مغربی سسٹم کے اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق آج سے فروری کی وسط تک شدید سرد لہر کے جاری رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے شمال بالائی علاقوں میں پارہ منفی 10ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتاہے، مغربی سسٹم کے تحت بلوچستان کے شمال مشرقی، جنوب اور ساحلی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ تیزبارش کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بارکھان، کوہلو، موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی، سوئی، سبی، بولان، ڈھاڈر، مستونگ، قلات، خاران، پشین، نوشکی، پنجگور، آواران، تربت، حب، اورماڑہ، پسنی، گوادر، دالبندین، واشک، ڈیرہ مراد جمالی، ڈیرہ اللہ یار اور جھل مگسی میں بارش متوقع ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق موسلادھاربارش سے شمال مشرقی علاقوں کے ندی نالوں میں سیلابی صورتحال ہوسکتی ہے جبکہ زیارت، قلعہ عبداللہ، خانوزئی، مسلم باغ، کان مہترزئی اور توبہ اچکزئی میں برفباری کا امکان ہے۔