اسلام آباد ) ڈیسک) میزبان طارق عزیز کی وفات پر شوبز شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کردیا۔
دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں کو طارق عزیز کا سلام پہنچےکہنے والے میزبان کے انتقال کی خبر نے شوبز شخصیات کو بہت افسردہ کردیا ہے اور کئی اداکاروں نے سوشل میڈیا پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پیغامات جاری کئے۔
اداکار فرحان سعید اور یاسر حسین نے کہا کہ طارق صاحب کا سلام اب دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں کو کبھی نہیں پہنچے گا۔
اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ مرحوم نے ملک کے لئے بہت کچھ کیا جسے ساری زندگی ےاد رکھا جائے گا جبکہ ماورا حیسن نے ان کی انتقال کو پاکستان کا بہت بڑا نقصان قراد دیا۔
اداکار عمران عباس نے کہا کہ ان جیسا نہ کوئی تھا نہ آئے گا۔
گلوکار فخر عالم نے ان کی خدمات کا شکرےہ اداکرتے ہوئے انہیں ”خداحافظ طارق صاحب “ لکھا۔ اداکار فہد مصطفی نے کہا کہ آج ہم نے ایک اور لیجنڈ کو کھودیا۔
اداکار ہمایوں سعید، عثمان خالد بٹ اور احمد علی بٹ نے کہاکہ وہ ایک سچے انسان اور لیجنڈ تھے اور وہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
اداکار سجل علی نے کہاکہ کچھ لوگ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اور طارق عزیز کا شمار انہی میں ہوتا ہے جبکہ مایا علی نے کہا کہ وہ ان کی بچپن کی ےادوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے، اداکارہ اشناہ شاہ اور عائزہ خان نے اس دل کو دکھی کردینے والی خبر کہا۔
علی ظفر نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھاکہ جس شخص نے ہمیں اپنی ایک صدی دی آج اس باب کا اختتام ہوا لیکن ان کی خدمات ہمارے پاس ایسا تحفہ ہیں جو ہمارے دلوںاور ذہنوں میں ہمیشہ نقش رہیں گی۔