You are currently viewing ضمانت منظوری کے بعد پرویز الٰہی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

ضمانت منظوری کے بعد پرویز الٰہی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

لاہور (ڈیسک) ضمانت منظوری کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی کے خلاف کرپشن اور منی لانڈرنگ کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایف آئی اے کی ٹیم پرویز الٰہی کو جیل سے نکلتے ہی گرفتار کرنے کے لیے پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے آج پرویز الہٰی کی 10 لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔
ضمانت منظوری کے بعد ایف آئی اے نے پرویز الہٰی مونس الہٰی اور دیگر ملزمان کے خلاف کرپشن اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پی ٹی آئی صدر پرویز الٰہی کی اینٹی کرپشن کیس میں ضمانت کے بعد ایف آئی اے نے نئے کیس میں گرفتاری کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7