اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کے ضمانتی مچلکے جمع نہ کرائے جانے کے باعث رہائی کا عمل رک گیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں پرویز الہٰی کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں ضمانت کے معاملے پر سماعت ہوئی۔
عدالت سے چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت منظوری کے باوجود مچلکے جمع نہ کرائے جانے کی وجہ سے رہائی عمل میں نہ آسکی۔
وکیل سردار عبدالرزاق نے مؤقف اختیار کیا کہ پرویز الہٰی کے ضمانتی مچلکے پیر کو جمع کرائیں گے، جس کے بعد اے ٹی سی رہائی کی روبکار جاری کرے گی۔
اے ٹی سی نے آج پرویز الہٰی کے 20 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔
